ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ 

  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ 

  

کراچی(آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید ا ضافہ ہوا ہے۔ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 30جولائی کو ختم ہونیوالے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی۔30جولائی تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 2کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 18ارب91کروڑ ڈالرز بتایا گیا تھا۔

زرمبادلہ ذخائر

مزید :

صفحہ اول -