شان مسعود24 سال بعد برطانوی سر زمین پر سنچری کرنیوالے قومی اوپنر

      شان مسعود24 سال بعد برطانوی سر زمین پر سنچری کرنیوالے قومی اوپنر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود 24 سال بعد برطانوی سرزمین پر سنچری سکور کرنے والے قومی اوپنر بن گئے - شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب اپنی سنچری مکمل کی تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سعیدانور کے بعد پہلے اوپنر بنے، سعید انور نے 1996ء  میں اوول ٹیسٹ میں 176 رنز کی شاندار باری کھیلی تھی- شان مسعود مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں - ان سے قبل ظہیرعباس (83-1982  میں بمقابلہ بھارت)، مدثر نذر (1983ء بمقابلہ بھارت)، محمد یوسف (2006ء بمقابلہ ویسٹ انڈیز)، یونس خان (2014ء میں بمقابلہ آسٹریلیا) اور مصباح الحق(14-2013ء میں بمقابلہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ) یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں - 

شان مسعود 

مزید :

صفحہ اول -