بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا ہے، ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی کھل کر پاکستانی کی حمایت پر بھارت کو حیرانی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے بعد ترکی کے خلاف بھی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار کو انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی رپورٹس میں ترکی پرسنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ ترکی کشمیری اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی کھل کر پاکستان کی حمایت پر بھارت کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔
بھارت