وزیر اعظم کی کل لاہور آمد متوقع،4وزراء  عثمان بزدار کیخلاف شکایات کا جائزہ لیں گے

  وزیر اعظم کی کل لاہور آمد متوقع،4وزراء  عثمان بزدار کیخلاف شکایات کا جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی کل لاہور آمد متوقع، وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں اہم اجلاس ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے چار وزراء اور ان کے کپتان عثمان بزدار کیخلاف مختلف شکایات جائزہ لیں گے،ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگا۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم دریائے راوی کے کنا رے نیا شہر بنانے کے منصوبے کا جائزہ لیں گے، ایل ڈی اے اور ریورراوی اتھارٹی کے حکام  انہیں بریفنگ دیں گے۔ چیف سیکرٹری، کمشنر وڈپٹی کمشنر نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
وزیراعظم لاہور آمد

مزید :

صفحہ اول -