پشاور بی آر ٹی میں سفر کیلئے کارڈز کی تقسیم جاری، افتتاح کب ہو گا؟
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں میں سفر کرنے کے لیے شہریوں میں سفری کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔خیبر پختونخواحکومت نے مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش بھی بی آر ٹی گلبہار اسٹیشن پہنچے اور قطار میں کھڑے ہوکربی آرٹی میں سفر کے لیے کارڈ حاصل کیا۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے افتتاح کی خوشخبری جلد عوام کو سنائیں گے۔خیال رہے کہ بی آر ٹی بسوں کے سفری کارڈز کی تقسیم تو شروع ہوگئی ہے تاہم بس سروس شروع کب ہوگی،حکومت کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پشاور بی آر ٹی