کورونا وبا ء دم توڑنے لگی، امریکہ نے بھی شہریوں پر سفری پابندی اٹھالی 

  کورونا وبا ء دم توڑنے لگی، امریکہ نے بھی شہریوں پر سفری پابندی اٹھالی 

  

 واشنگٹن(اظہرزمان، بیوروچیف) امریکی شہریوں پر چوتھی سطح کی عمومی ہیلتھ ایڈوائزی کو منسوخ کر کے بیرون ملک سفر کی عمومی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے محکمہ صحت کے بیماریوں سے تحفظ اور بچاؤ کے شعبوں (سی ڈی سی) سے مشاورت کے بعد یہ اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 6 اگست سے ہو گا۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کنٹرول میں آنے کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں جبکہ چند ممالک میں صورتحال ابتر ہے اسلئے چوتھی سطح کی عمومی ہیلتھ ایڈوائزری ختم کی جا رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی شہریوں پربیرون ملک سفر کی مکمل پابندی اٹھائی گئی ہے اب کسی مخصوص ملک سفر کے بارے میں وہاں کے حالات کے مطا بق فیصلہ کیا جائیگا۔ تاہم امریکی شہریوں کوہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک سفر کرتے وقت پوری احتیاط ملحوظ رکھیں کیونکہ کورونا وائرس کی وباء غیر متوقع صورت اختیار کر سکتی ہے۔

سفری پابندی

مزید :

صفحہ اول -