شہباز شریف کا کیس سنجیدہ، انہیں تعویذ دھاگے کا کام کرنا چاہئے،شیخ رشید

   شہباز شریف کا کیس سنجیدہ، انہیں تعویذ دھاگے کا کام کرنا چاہئے،شیخ رشید

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پرکرپشن کے سنگین الزامات ہیں، انہیں اب تعویز دھاگے کا کام کرناچاہئے، آصف زرداری نے کریمنل پروسیجر پر پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،پریس کانفرنس کیلئے بیٹے بلاول کو رکھا ہوا ہے جمعرات کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے کسی کو بھی بلا سکتا ہے،حکومتی بندوں کو بھی نیب میں بلایا جا سکتا ہے،چینی سکینڈل میں ہمارے لوگوں کے بھی نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کوئی فکر نہیں،انہوں نے کریمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے جبکہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے انہیں تعویذ دھاگے کا کام کرنا چاہئے، شہباز شریف اور حمزہ پر بڑے کرپشن کے الزامات ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 15اگست تک نہ ہوئی تو پھر محرم شروع ہو جائے گا جبکہ اپوزیشن کا جلد یہ مطالبہ ہو گا کہ نیب ختم کرو ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں ہے،انہیں سہولتیں اور رعایت چاہئے اور تمام اپوزیشن کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ایکنک نے منظور کر لیا ہے،ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا سارا سسٹم خودکار ہو جائے گا اور منصوبے میں 90فیصد ملازمتیں پاکستانیوں کیلئے مختص ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو روز گار ملے گا جبکہ منصوبے کے تحت ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -