شیخ صاحب نئی زندگی ملی ہے جھوٹ سے توبہ کر لیں، رانا ثنا اللہ

   شیخ صاحب نئی زندگی ملی ہے جھوٹ سے توبہ کر لیں، رانا ثنا اللہ

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ ہے، شیخ صاحب جھوٹ سے توبہ کر لیں، وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ صاحب کو کرونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے، جھوٹ سے توبہ کر لیں شیخ صاحب کرونا کے بعد اللہ اللہ کریں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نہیں، کرپشن کے سنجیدہ کیسز مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، عمران نیازی کے 23خفیہ اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ ہیں، کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی ہیں شیخ صاحب ملکی تاریخ کے کرپشن کے سنجیدہ ترین کیسز عمران مافیا کی آٹا، گندم، چینی، پٹرول، فرنس آئل، ادویات کی چوری ہیں کرپشن کا سنجیدہ ترین کیس دو سال میں 13000ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا؟

رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ اول -