پلاٹ الاٹمنٹ کیس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری

  پلاٹ الاٹمنٹ کیس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ سکینڈل میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری فیصلہ میں کہاگیاہے کہ نواز شریف کی طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تعمیل کنندہ کی رپورٹ میں ملزم میاں نواز شریف کے لندن میں موجود ہونے کا کہا گیا، نواز شریف کے طلبی پر پیش نہ ہونے پر 20 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں، جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف زیر حراست ملزم میر شکیل الرحمن کوکورونا وبا کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، میر شکیل کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کی 3 پیشیوں کے بعد بھی ملزم کو پیش نہیں کیا گیا، نیب آرڈیننس میں کیسز کو جلد نمٹانے کا کہا گیا ہے، متعلقہ حکام ملزم میر شکیل کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں، عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول کو بیماری کے باعث حاضری اے استثنیٰ دینے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیاہے،اس کیس کی مزید سماعت 20 اگست کو ہوگی۔

نواز شریف وارانٹ

.

مزید :

صفحہ اول -