پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی،بلاول

     پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی،بلاول

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید کارکنوں عثمان غنی، ادریس طوطی اور ادریس بیگ کی 36 ویں برسی پر پیغام میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ ثابت قدم و نظریاتی جیالے تھے،وہ پارٹی قیادت و کارکنان سمیت عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ان قربانیوں کی مرہونِ منت پارلیمان کی بالادستی اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کی منزل اب دور نہیں،ہمارا عزم غیرمتزلزل اور حوصلے بلند ہیں۔ 

بلاول

مزید :

صفحہ اول -