پشاور بی آر ٹی منصوبے میں غلطیاں ہوئیں،مخالفین نے ایشو بنا لیا، شبلی فراز

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں غلطیاں ہوئیں،مخالفین نے ایشو بنا لیا، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں غلطیاں ہوئیں اور کام خراب ہوگیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شبلی فراز نے تسلیم کیا کہ بی آر ٹی منصوبے میں غلطیاں ہیں لیکن معاملہ سیاسی بنادیا گیا۔  حکومت کے کامیاب منصوبوں کی بات نہیں ہوتی، بی آر ٹی پر سیاست کی جاتی ہے۔ تسلیم کرتے ہیں ہم سے غلطی ہوئی، اسے بہتر طریقے سے کیا جاسکتا تھا۔ ایک کام غلط ہوگیا،لیکن سیاسی طور پر اس ایشو کو اتنا اٹھا لیا گیا، 10 میں سے 9 چیزیں ٹھیک ہوئی تھیں ایک خراب ہوئی۔یاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔اکتوبر 2017ء میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھاجبکہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو 71 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔5 دسمبر 2019ء کو پشاور ہائی کورٹ نے بی آرٹی منصوبے سے متعلق اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کسی وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر یہ منصوبہ شروع کیا۔
 شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -