دنیا کوایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، ترک صدر
انقرہ(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے 75 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ دنیا کوایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما،ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کے 75سال مکمل ہونے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کوایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے جوتباہی جاپان کے عوام نے دیکھی اس غلطی کودہرانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے 75 برس قبل 6 اگست 1945 کی صبح امریکا نے ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا تھا، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے اور ہزاروں افراد معذور و زخمی ہوگئے تھے۔ ہیرو شیما کے واقعے کے 3 دن بعد امریکہ نے ناگا ساکی پر بھی حملہ کیا تھا۔
ترک صدر