پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز

   پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز کردیا گیا۔آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے پرائیویٹ(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 سکولوں کو 17 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،ڈیٹا انٹری نہ کرنے والے سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کا آن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز کردیا گیا ہے۔تمام پرائیویٹ سکولز " پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم" پر ڈیٹا انٹری کریں گے۔آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے سکولوں کو17 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ڈیٹا انٹری نہ کرنیوالے پرائیویٹ سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔ " پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم" پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ویب سائٹ پر پہلے سے رجسٹرڈ سکولوں کا پروفائل تیار کیا جائیگا۔پروفائل بنانے کے بعد پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کیلئے آن لائن بھی اپلائی کرسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہونے سے پرائیویٹ سکولز مالکان کی شکایت کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -