خانیوال:بغیر اجازت پٹرول پمپس،میرج ہال کی تعمیر پر آپریشن شروع

 خانیوال:بغیر اجازت پٹرول پمپس،میرج ہال کی تعمیر پر آپریشن شروع

  

 خانیوال(نمائندہ پاکستان +نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے بغیر اجازت پٹرول پمپس،میرج ہالز کی تعمیر پر کارروائی شروع کردی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بغیر این او سی پٹرول پمپس کی تعمیر پر 3 مالکان کو 2 لاکھ، جبکہ 2 میرج ہالز کو سیوریج کا مناسب انتظام نہ (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کرنے پر 6 لاکھ روپے جرمانہ کردیا- جبکہ ایک پمپ کی جگہ کا ریونیو ریکارڈ درست نہ ہونے اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 2 میرج ہالز کے کیسز ملتوی کردیئے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک، خانیوال میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ہائی ویز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں پٹرول پمپس، میرج ہالز، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور نجی کالج کے قیام کیلئے 16 درخواستوں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مطلوبہ شرائط پر پورا نہ اترنے والے  پمپ، میرج ہالز، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر ہی پٹرول پمپ کے قیام کی اجازت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ میرج ہالز کے لئے این او سی جاری کرتے وقت پارکنگ کے لئے وسیع جگہ اور سیوریج کے انتظام کو مدنظر رکھا جائیمنظور شدہ نقشہ کے بغیر تعمیر پٹرول پمپ اور میرج ہال، ہاؤسنگ سوسائٹی کو سیل کردیا جائیگا۔ دریں اثناء  ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تھلسیمیا کا شکار بچوں، گردے کے مریضوں اور روڈ حادثات کے زخمیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے خانیوال میں ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔اس سلسلسہ میں ڈپٹی کمشنر سے منیجر بلڈ موبلائزیشن محسن عباس، بلڈ ڈونر ریکروٹمنٹ آفیسرز محمد رمضان، سید عاسم رضا نے ملاقات کی۔ای اے ڈی اے آصف رضا بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں خانیوال میں بلڈ کمیپ لگانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے خون کے عطیہ کی اہمیت کے حوالہ سے بھر پور مہم چلانے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ بلڈ ڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کے عطیات دینے والے افراد کے 8 ٹیسٹ بھی مفت کئے جائیں گے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -