خاتو ن نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی، حالت تشویشناک 

 خاتو ن نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی، حالت تشویشناک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)  تھانہ مظفر آباد کے علاقے گھریلوں ناچاقی پر 25 سالہ خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بستی غریب آباد کی رہائشی طاہرہ بی بی نے گھریلوں لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
کر زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، ا ٓگ کی وجہ سے خاتون بری طرح جھلس گئی،جسے علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت غیر بتائی جاتی ہے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملہ کی انکواری شروع کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم خاتون کو نشتر ہسپتال سے برن یونٹ ریفر کردیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔
تشویشناک