کبیروالا میں یوم استحصال  کشمیر کے حوالے سے تقریب

  کبیروالا میں یوم استحصال  کشمیر کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار)  جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغرنے ایوان صحافت کبیروالا کے زیر اہتمام ”یوم استحصال کشمیر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
کشمیریوں کو ان کی لازوال جدجہد کا ثمر آزادی کی صورت میں ملے گا،یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کے سامنے بھارتی حکومت کے مکروہ عزائم کا پردہ فاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام، مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست 2019ء کے غیر آئینی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات مسترد کرچکے ہیں،بھارت سرکارکی”ہندتواپالیسی“ کشمیریوں بلکہ خطے کے امن کیلئے خطرات کاباعث ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل قوانین تبدیل کرکے آبادیاتی تناسب تبدیل کرناچاہتاہے۔صدر تقریب حفیظ سعیدی اور مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی محمد شفیق دھاریوا ل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا”مسئلہ کشمیر“ پر متحد ہونا خوش آئند ہے، بھارت اپنے تمام جبر اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا ہے، آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا جب تک انہیں ان کا جائز حق، حق خودارادیت، مل نہیں جاتا۔تقریب سے سردارعاطف سہو،رانا عابد مصطفےٰ،راؤ نوشاد احمد،رمضان جاوید انصاری،ملک محمد ارشد،منور حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب