کوٹ ادو میں شدید بارش، موسم خوشگوار

کوٹ ادو میں شدید بارش، موسم خوشگوار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو وگردونواح میں موسلادھاربارشسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار،گرمی سے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے، تفصیلات کے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

مطابق گزشتہ روز آڑھائی بجے دن کوٹ ادو وگردونواح میں آسمان پر اچانک کالے بادل آمڈ آئے اور تیزبارش کا سلسلہ شروع ہو گیاجوکہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم خوشگوار ہونے سے گرمی سے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے، بارش سے بجلی وٹیلی فون کا  نظام بھی معطل ہوگیااورکئی گھنٹے بجلی بند رہی۔

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -