ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں،پولیس لاپتہ،متاثرین کا احتجاج

       ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں،پولیس لاپتہ،متاثرین کا احتجاج

  

 ملتان (وقائع نگار)) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور  شہریوں سے  لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان  لوٹ کر فرار ہو گئے  تفصیل کے (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

مطابق تھانہ مظفر اباد کے علاقے چائنہ چوک اصغر علی سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے، موضع بلیل سے نور محمد سے تین نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ35ہزار لیگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے چونگی نمبر21ام حبیبہ سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر پرس چھین لیا جس میں نقدی و موبائل مالیت18موجود تھے، تھانہ نیوملتان کے علاقے سمیجہ ا?باد محمد صہیب سے کی دوکان میں دوافراد نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی1لاکھ 16ہزار لیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے رکن ہٹی سے فداحسین سے چار مسلح ڈاکو سامان و نقدی مالیت3لاکھ چھین کر لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے ہائیکورٹ سے ملک شہزاد کی موٹرسائیکل، تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے ڈبل پھاٹک محمد الطاف کیگھر سے ایل سی ڈی مالیت40ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری محمد سردار کے چیمبر سے نقدی25ہزار، پیپسی گودام سے محمد عمران کی موٹرسائیکل، سٹیٹ ایریا سے کامران کی فیکٹری سے بجلی تار مالیت2لاکھ، مسعود پور سجاد حسین کے گھر کا سوئی گیس میٹر، بستی کھوکھراں زوہیب احمد کے باغ سے ا?م مالیت2لاکھ، موضع فتول پور عبدالغفار کیگھر سے نقدی و زیور مالیت1لاکھ40ہزار،تھانہ ممتازا?باد کے علاقے چونگی نمبر14محمد بلال کی موٹرسائیکل، ممتاز ا?باد مارکیٹ غلام حسین کی جیب سے موبائل مالیت25ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ محمد داود، عبدالرحمن، بستی کالرومحمد عدیل، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ امیر حمزہ، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے کچی سرائے ارسل شہزاد، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پرانی سبزیمنڈی عبدالوحید، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے عمران حسین کی موٹرسائیکلیں جبکہ نزیر احمد کیگھر سے نقدی و زیورات مالیت1لاکھ 15ہزار چوری ہوگئے۔ جس پر متاثرین نے پولیس کی روایتی بے حسی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -