قتل کیس میں بااثر ملزمان کا دباؤ، مدعی پارٹی کے5افراد حوالات بند

   قتل کیس میں بااثر ملزمان کا دباؤ، مدعی پارٹی کے5افراد حوالات بند

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)   مخالفین کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شخص کے زخمی بیٹوں کو ملزمان کے سامنے ہتھکڑیاں لگاکر تذلیل  کی جاتی رہی   مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں چند روز قبل مخالفین نے فائرنگ کرکے غلام حسین کو قتل اور اسکے بیٹوں کو شدید زخمی کردیا(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 تھا جس کا مقدمہ نمبر 325/20 قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ اور پولیس نے انسدادی کارروائی کے نام پر قتل ہونیوالے شخص کے زخمی بیٹوں کو ملزمان کے سامنے ہتھکڑیاں لگادی۔ جبکہ تھانہ صدر مظفرگڑھ کے ایس ایچ او امان اللہ نے انکوائری کے نام پر تھانے بلوا کر قتل کیس کے مدعی پارٹی کے 5افراد کو حوالات بند بھی کردیا۔ مدعی پارٹی کے مطابق پولیس نے جان بوجھ کر بااثر ملزمان کے سامنے تذلیل کرنے کے لیے انسدادی کارروائی کے نام پر گرفتار کرکے حوالات بند کیا۔ ہمارے باپ غلام حسین کو فائرنگ کرکے قتل اور ہمیں فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے مقدمہ کے نامزد ملزمان کے سامنے ہتھکڑیاں لگائی گئی جبکہ انسدادی کارروائی کی عدالت میں مچلکہ دیکر رہائی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق قتل کیس میں مدعی اور ملزم پارٹی کے دونوں افراد کو لڑائی جھگڑے کے اندیشہ پر گرفتار کرکے انسدادی کارروائی کی گئی۔

حوالات بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -