ڈیرہ، مسافر کو چ سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد 

  ڈیرہ، مسافر کو چ سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد 

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور نیبلوچستان سے پنجاب نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کی کوشش ناکام،ٹرک اور مسافر کوچ سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سگریٹ،چھالیہ،کپڑا،ٹائزر اور بھارتی گٹکا برآمد، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

سالک نے بتایا کہ رسالدار اعجاز لغاری،سرکل آفیسر حاجی زمان لغاری اور ایس ایچ او تھانہ سخی سرور در محمد خان لغاری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک اور مسافر کوچ سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈسامان سگریٹ،چھالیہ،کپڑا،ٹائزر اور بھارتی گٹکاپکڑ لیا ہے غیر ملکی سامان افغانستان سے پاکستان اور بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی حمزہ سالک نے مزید کہا کہ جرائم کا خاتمہ بارڈر ملٹری پولیس کی اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور اس شاندار کاروائی پر تھانہ سخی سرور کے تما م عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کر تا ہوں۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -