کشمیر کی آزادی کا واحد حل جہاد  ایم پی اے محمد افضل ایڈووکیٹ 

  کشمیر کی آزادی کا واحد حل جہاد  ایم پی اے محمد افضل ایڈووکیٹ 

  

حاصل پور(نمائندہ پاکستان) بھارت شرافت کی زبان نہیں سمجھتا طاقت کا استعمال ضروری ہو چکا مودی کی ہٹ دھرمی اور عالمی طاقتوں کی بے شرمی کے باعث کشمیریوں کا (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

قتل عام جاری ہے دس ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ بھوک اور بیماری سے مرر ہے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی پی 248 چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی ملاقا ت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کو طاقت سے حاصل کیا جائے بھارت مذاکرات اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتا انہوں نے مزیدکہاکہ ہندو سرکار قیام پاکستان سے لیکر آج تک معصوم کشمیریوں پر ظلم کرتا چلا آرہا ہے مگر عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جب ہندو سرکار معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کا واحد حل جہاد ہے جس کے لیئے پوری پاکستانی قوم تیار کھڑی ہے۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی کی چکی میں غریب عوام پس رہے ہیں پٹرول، ادویات اور دیگر کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ غریب فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف مل رہا تھا۔ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی۔ اس موقع پر شاہد خان، شکیل احمد گجر، شبیر احمد خان، طاہر بھٹی، محمداسلم ودیگر صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ایم پی اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -