9اگست، قدیم اور مقامی  باشندوں کا عالمی دن

  9اگست، قدیم اور مقامی  باشندوں کا عالمی دن

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدیم اورمقامی باشندوں کا عالمی دن 9 اگست کو منایا جائیگا،اس دن (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کو منائے جانے کا مقصد دنیا کے مختلف حصوں میں صدیوں سے آباد قدیم اورمقامی باشندوں کے حقوق کا تحفظ اورماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر عالمی ایشوز میں مقامی اورقدیم باشندوں کے کردار کا اعتراف کرناہے،اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوردیگرممتازشخصیات کے خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 23 دسمبر 1994کو ہرسال 9اگست کو یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا،اپریل 2000 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے قدیمی باشندوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے مستقل فورم کے قیام کی قرارداد منظورکی تھی جس کی عالمی ادارے کی اقتصادی وسماجی کونسل نے بھی توثیق کی،اس دن قدیمی باشندوں کے حقوق اورماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر عالمی ایشوز میں مقامی اورقدیم باشندوں کے کردار کو اجاگرکرنے کیلئے سیمینار اورمذاکروں کا انعقاد کیا جاتاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -