نشتر ہسپتال،10کرونا مریضوں کی حالت نازک،6وینٹی لیٹر پر منتقل 

  نشتر ہسپتال،10کرونا مریضوں کی حالت نازک،6وینٹی لیٹر پر منتقل 

  

 ملتان (وقائع نگار))نشتر ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا ہے۔کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔6 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 30 مریضوں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

میں سے 12 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1672 مریضوں میں سے 592 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 162 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 376 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔39 ڈاکٹروں،15 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر غزالہ شاہین فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 20 ہزار 743 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2847 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -