ملکی معیشت تباہ، تبدیلی کا نعر ہ بری طرح فلاپ، شیرعلی گورچانی

   ملکی معیشت تباہ، تبدیلی کا نعر ہ بری طرح فلاپ، شیرعلی گورچانی

  

 مٹھن کو ٹ(نا مہ نگار)تبدیلی کے دورمیں شد یدمہنگا ئی بے رو ز گا ری غربت اوربڑھتی ہو ئی کر پشن نے عوا م کو بد حال کر دیا ہے اور نو جو ان رو ز گا  رنہ ملنے کی وجہ سے پر یشا نی سے دو چار ہیں اور نااہل حکمر انوں نے ملک کی تر قی اور عوام کی خو شحا لی کیلئے کچھ نہیں کیا اور  اور عوام کو (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

معا شی بحرا ن کے تحفے دیکر حکومتی نااہل وزراء ،مشیرآئے روز استعفے دے رہے ہیں اور تبدیلی کا نعرہ بری طر ح فلا پ ہو گیا ہے ان خیالا ت کا اظہا رسا بق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سر دار شیر علی خان گور چا نی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دوسال اقتدا ر میں رہنے کے با وجو د آج تک پی ٹی آئی حکومت عا م آدمی کی قسمت بد لنے کیلئے کو ئی فلا حی پا لیسیا ں نہ بنا سکی اور عوام بنیا دی سہو لیا ت سے محر وم ہیں اور معیشت زبو ں حالی کا شکار ہے اور معا شی حالات دن بدن خرا ب ہو تے جا رہے ہیں کا رو با ر ٹھپ ہو کر پڑے ہیں اور حکو مت کی نا قص پا لیسیو ں کی وجہ سے ملک میں مہنگا ئی عرو ج پر ہے اور غر بت بے رو ز گا ری نے غر یبو ں کا جینا دو بھر کر دیا ہے مزدور و متوسط طبقہ کے لو گو ں کے بچو ں کا مستقبل ختم ہو چکا ہے اور نو جو ان بے رو ز گا ری غر بت کی وجہ سے ما یو س ہیں حکومتی نما ئندوں کو عوامی مسا ئل سے کو ئی دلچسپی نہیں اور کسا نو ں کا استحصال ہو رہا ہے اور عوام مسلم لیگ ن کو یا د کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کی جڑ یں عوام میں بہت مضبوط ہیں اور غریب مزدور محنت کش نو جوان سب مسلم لیگ ن کے دور میں خو شحال تھے قوم نا تجر بہ کار اور کر پٹ حکمرا نو ں سے فوری نجات چا ہتے ہیں۔

گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -