پوری قوم آزادی کی منزل ملنے تک کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے،خاور علی شاہ

   پوری قوم آزادی کی منزل ملنے تک کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے،خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نامہ نگار)  نریندر مودی،انڈیا کا”گورباچوف“ ثابت ہوگا،بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر ”سیکولر بھارت“ کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے،انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کررکھی ہے،مودی حکومت کے5اگست 2019ء کو اٹھائے گئے غیر قانونی اقدام سے بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے کافی ہے،آزادی کی منزل ملنے تک ”کشمیریوں“ کے ساتھ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مہر محمود علی دادوآنہ،سابق چیئرمین یونین کونسل دادوآنہ مہر عنصر عباس دادوآنہ،مہر احسان حیدر دادوآنہ کی قیادت میں معززین علاقہ کے وفد سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوگفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپیل پر پوری قوم نے ”یوم استحصال کشمیر“ مناکر عالمی برادری کے سامنے انڈین حکومت کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کو کشمیریوں کی آزادی کے سوا کوئی حل قابل قبول نہیں ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف عبدالوحید، ملک زاہد حسین بھٹی،ملک حفیظ گل،شیر محمد،میاں آصف مظہر سہو،نوشی بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
خاور علی شاہ