ملتان، پی ایم اے الیکشن، ووٹرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع  

  ملتان، پی ایم اے الیکشن، ووٹرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے تاہم کورونا اور لاک ڈاون کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چند روز قبل الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  اہم فیصلے  کرتے ہوئے ووٹر رجسٹریشن (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
کی تاریخ کو بڑھا  کر 8 اگست دن 12 بجے تک کر دیا گیا تھا،جبکہ دیگر ہسپتالوں کی طرح نشتر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی ووٹر رجسٹریشن کے لئے نمائندے مقرر کر دئیے گئے تھے تاکہ کسی ایک جگہ پر رجسٹریشن کے لئے رش نہ ہو جبکہ ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے،جنرل سیکرٹری پی ایم اے کا کہنا تھا کہ  واٹس ایپ نمبر 03008638550 اور ای میل sugeryward5@gmail.com دیا گیا ہے جہاں ووٹر اپنی معلومات بھیج کر اور اکاؤنٹ نمبر 0304790137470 میں رجسٹریشن فیس جمع کروا کر رجسٹریشن کروا سکیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کل بروز ہفتہ 8 اگست دن بارہ بجے تک رجسٹریشن کا وقت ہے اب تک ہزاروں ووٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں جو رہ گئے ہیں وہ فوری رجسٹریشن کروا لیں۔
رجسٹریشن شروع