مطالبات منظوری کیلئے ریلوے پریم یونین کی احتجاجی تحریک شروع

  مطالبات منظوری کیلئے ریلوے پریم یونین کی احتجاجی تحریک شروع

  

 ملتان، بہاولپور، جھٹہ بھٹہ(نیوز رپورٹر، ڈسٹرکٹ  رپورٹر، نمائندہ پاکستان) پریم یونین سی بی اے ملتان ڈویڑن کے زیر اہتمام پہاول پور اسیشن  سے ملتان اسیشنتک ٹرین مارچ کیا گیامارچ کی قیادت راناشریف صدر پریم یونین نے کی ملتان پہنچنے پر ملازمین کی بڑی تعداد نے نور آصف اعوان سینئر نائب صدر ایوب مغل جنرل سیکرٹری مشتاق احمد آرگنائزر اور اویس حمید چیئر مین مکینکل سرکل کی قیادت میں بھر پور استقبال کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

کی اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے صدر پریم یونین نے کہا کہ قائد پریم جناب حافظ سلمان بٹ صاحب کی ہدایت کے مطابقآج پاکستان بھر میں ٹرین مارچ کیا جا رھا ھے پریم یونین نے مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے آج سے تحریک کا آغاز کر دیا ھے جب تک آپ مسائل حل نہیں ھو جاتے ھم چین سے نہیں بییٹھیں گے مسائل کے انبار ھیں اور کوء بھی ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں ھے ھمارا صبر اب جواب دے گیا ھے۔

تحریک شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -