کاروکاری الزام، مٹھن کوٹ میں شوہر نے بیوی مار ڈالی
مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) مٹھن کوٹ کے نواح میں شوہر نے کاروکاری کے الزام میں بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا تفصیل کے مطابق ملزم اللہ بخش کو شک تھا کہ اس کی بیوی مسماۃ صابرہ بی بی کے ایک نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلق ہے جس پر اس نے اپنے بھائی سلیم بوہڑ کے ساتھ مل کر بیوی مسماۃ صابرہ بی بی کو پستول کے فائر کر کے موت کے گھات اتار دیا مٹھن کوٹ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ مین لے کر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور بھجوا دیا ہے مقتولہ کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی ہسپتال میں مقتولہ کا پوسٹ ماٹم نہیں کیا گیا اور راجن پور ہسپتال مین بھی12 گھنٹے گزرنے کے باوجود نعش کا پوست ما رٹم نہیں ہو سکا پولیس نے ایک ملزم سلیم بوہڑ کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
مار ڈالی