سوڈاواٹرفیکٹریز،اچاریونٹ سمیت 16 فوڈپوائنٹس سیل

 سوڈاواٹرفیکٹریز،اچاریونٹ سمیت 16 فوڈپوائنٹس سیل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)  جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 59 فوڈپوائنٹس کو  جرمانے عائد،334 شاپس مالکان کو نوٹس‘ سوڈاواٹر فیکٹریز، اچاریونٹ(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 سمیت 16 فوڈپوائنٹس سربمہر‘75ہزار کلو اچار،11,474لیٹر سوڈاواٹر برآمد،3,590 لیٹر ملاوٹی  دودھ،20کلوملاوٹی سرخ مرچیں تلف کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے بہاولنگر میں ٹیسٹی فوڈز پیکل ویئر ہاؤس او رپیکل یونٹ،ممتاز فوڈپروڈکٹ اچار اینڈ مربہ مربے کی مس برانڈنگ کرنے،سٹور کیے گئے اچار پر کاکروچ موجود ہونے،پروڈکشن ایریامیں چھپکلیوں،ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر03اچار مربہ فیکٹریوں کو سیل کیاگیا۔ملتان میں واقع احمد حسن سوڈا واٹر،ارشد سوڈا واٹراور محمد اشفاق سوڈا واٹر یونٹ جبکہ خانیوال میں المدینہ سوڈا واٹر،وہاڑی میں ذوالفقار سوڈاواٹر پروڈکشن یونٹ اور لودھراں میں حبیب سوڈا واٹرمصنوعی مٹھاس کے استعمال،برکس ویلیو صفر ہونے،تیار مصنوعات پر لیبلنگ نہ ہونے،مس برانڈنگ کرنے پر 06سوڈا واٹر فیکٹریز کو سربمہر کیاگیا۔لیہ میں واقع عدنان فوڈ پوائنٹ بہاولپور میں اللہ والا ککھڑی اٹک ہوٹل اور المدینہ ہوٹل کو سبزی میں چھپکلی کی موجودگی،گلے سڑے ٹماٹروں کا استعمال اور صاف پانی موجود نہ ہونے پر سیل کیاگیا۔ ملتان میں 158، بہاولپور میں 93، ساہیوال میں 93 اور ڈیرہ غازی خان میں 94 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ ملتان میں 29، بہاولپور میں 9، ساہیوال میں 16 اور ڈی جی خان میں 10 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 403,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -