ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح، رفاقت علی گیلانی

   ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح، رفاقت علی گیلانی

  

لیہ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین،پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا،سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ موجود تھے۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت باجوہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،فنڈز کے استعمال، ہایئرایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن،صحت،سپورٹس،روڈز،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،لوکل گورنمنٹ،انہار، اوقاف،سیپ پروگرا م، بجلی کی فراہمی، نکاسی آب،کیمونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی منصوبوں پر فرداً فرداًبریفنگ دی۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات  شہاب الدین نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضلع میں جاری سماجی ترقی کے منصوبوں میں اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں تکمیل کے لیے تیزی سے کام کیاجائے تاکہ عوام کو ترقی کے ثمرات سے جلد مستفید کیاجاسکے۔ممبرا ن اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کی تکمیل سے اہلیان لیہ کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کہ ممبران اسمبلی کی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے آگہی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کامعائنہ کرتے ہوئے انہیں رپورٹ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزٹ کے ذریعے منصوبوں کے معیارکا معائنہ کرانا ان کی ذمہ داری ہے اس کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کواعلی معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے۔اجلاس میں ضلعی افسران نے شرکت کی۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -