رحیم یارخان، چوری کی14وارداتیں، عید کے بعد مختلف گروہ سرگرم
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 14 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ موبائل فون‘ گھریلو سامان‘ ڈالر‘ ٹریکٹر سلف سولر پلیٹ اور مویشی چرا کر فرار‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات گلشن عثمان کے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
رہائشی عمران شاہد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان اسامہ وغیرہ نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ڈالر چرا لیے‘ دوسری واردات چک 1 کے رہائشی پہلوان کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان سہراب وغیرہ نے 1 لاکھ 69 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات دھارے اوٹ کے رہائشی محمد ناصر کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد شفیق وغیرہ نے 60 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات شاہی روڑ کے رہائشی ارسلان عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 77 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات خانپور کے رہائشی محمد اسلم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات فرحان ٹاؤن کے رہائشی کرم دین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات اللہ جوایا لاڑ کے رہائشی محمد اشفاق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 76 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘آٹھویں واردات کوٹ کموں شاہ کے رہائشی محمد صدام کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان فرحان ندیم وغیرہ نے 1 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘نویں واردات موضع محمد مراد ماچھی کے رہائشی شاہدہ طفیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 14 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی‘ دسویں واردات جمالدین والی کے رہائشی بشیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ٹریکٹر سلف اور دیگر سامان چرا لیا‘ گیارہویں واردات کوٹ سنجر خاں کے رہائشی نزیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان مٹھو وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ بارہویں واردات چک 83 کے رہائشی عبدالشکور کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عمیر وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ تیرہویں واردات اقبال آباد کے رہائشی ظہور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان ظفر حسین وغیرہ نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ چودھویں واردات شفیع ٹاؤن کے رہائشی عبدالرزاق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار 300 روپے کی نقدی اور گھریلو سامان چرا لیااور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
وارداتیں