پی ٹی آئی حکومت سی پیک منصوبہ تباہ کررہی ہے، الیاس چینوٹی

   پی ٹی آئی حکومت سی پیک منصوبہ تباہ کررہی ہے، الیاس چینوٹی

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی کی حکومت کو غیر ملکی ایجنڈا دے کر ملک و قوم پر مسلط کیا گیا ہے عمران خان اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے اسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں وہ ملک میں قادیانیت کی ترویج، سی پیک جیسے عظیم منصوبہ کو تباہ کرنے اور پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کی زنجیر میں جکڑنے جیسے خطرناک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں یہ بات (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے مولانا محمد الیاس چینیوٹی نے وہوا میں معروف عالم دین مولانا عبدالرب کی وفات پر ان کے بیٹے مفتی سلیم اللہ سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قادیانیت نواز طاقتیں پشاور میں غازی خالد کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے نبوت کے دعوے دار نسیم کی موت پر ماتم کدہ ہیں جبکہ امریکہ اور انگلینڈ سے بھی اس کی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں ان نام نہاد این جی اوز کو کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ(ن) کے دور میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبہ کو تباہ کر رہی ہے ان کے اس اقدام سے پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہورہا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان کر پاکستانی معیشت کا بٹھہ بٹھا دیا ہے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے حکومت کشمیر کے معاملہ پر محض بیانات تک محدود ہے اور اس نے کشمیر کے معاملہ کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے نادیدہ طاقتوں نے ملک کی جمہوری قوتوں اور میڈیا پر ناجائز پابندیاں عائد کرائی ہوئی ہیں اور ان سے آزادی اظہار کا حق چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی پر ختم ہوچکا ہے اور وہ اگلے الیکشن میں شکست فاش کا شکار ہوگی اس موقع پر مولانا سعداللہ سعدی، مولانا عدنان عامر، محمد طارق اعوان، مولانا عبدالقدوس، قاری عبدالروف، سمیع اللہ،مفتی افضال بھی موجود تھے۔

الیاس چینوٹی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -