ایپکا ایکسائز یونین ملتان، جنرل سیکرٹری چوہدری نیاز سمیت8عہدیدار مستعفی،فوری طور پر نئے الیکشن کی ڈیمانڈ،ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر صورتحال سے باخبر
ملتان (نیوز رپورٹر) ایپکا ایکسائز یونین ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری نیاز احمد ڈھلوں سمیت آٹھ عہدیداروں (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
سینئر نائب صدر ریحان فاروق جاٹ، نائب صدر زمن خان، عامر جمال گجر، زبیر خان، راو نعمان، حافظ محمد وارث اور احمد رضا نے یونین سے قبل از وقت مستفی ہوکر نئے الیکشن کا مطالبہ کردیا ہے قبل ازیں ایپکا ایکسائز کے عہدیداروں کا سینئر نائب صدر ریحان فاروق جاٹ کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں کی جانب سے ڈویڑنل صدر ایپکا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ کابینہ کو اکثریتی رائے سے توڑنے کے بعد 10 ستمبر کو نئے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے ڈویڑنل صدر کو بھجی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چند روز قبل یونین عہدیداروں کو اعتماد میں لیئے بغیر بوگس پریس ریلیز کا اجراء اور بھونڈے الزامات پر مبنی وائس میسجز سے نہ صرف محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے بلکہ ایپکا ایکسائز یونٹ کے عہدیداروں کی بھی سبکی ہوئی ہے جس کے باعث موجودہ کابینہ کو فعال و برقرار رکھنا ممکن نہ تھا اس صورتحال میں تمام عہدیداروں کی متفقہ رائے سے کابینہ کو توڑ دیا گیا ہے جبکہ اطلاع کے باوجود صدر ملک عبدالمجید نانڈلہ اور چیئرمین احسان خان سدوزئی مذکورہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ کابینہ توڑنے اور نئے الیکشن بارے ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
بے خبر