خانیوال:یوم استحصال کشمیر کے حوالے  سے ریلی، مودی کیخلاف نعرے بازی

خانیوال:یوم استحصال کشمیر کے حوالے  سے ریلی، مودی کیخلاف نعرے بازی

  

خانیوال(بیورونیوز)ممبر صوبائی اسمبلی فیصل خان نیازی کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گزشتہ روز مشکل بردار ریلی نکالی گئی ریلی میں ملک جہان خاں، ناصر(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 خان، سنگزر خاں، فرخ بلال نیازی، طارق نمبردار، شاہد عزیز نمبردار، ملک سعید اعوان، ڈاکٹر اشرف، مقبول وٹو، حاجی نذیر، جام عابد، جام اعجاز، ملک ناصر، رانا ابرار، رانا غضنفر، سردار یوسف، رانا مستنصر، منظور سلطان، چوہدری عبدالشکور کے علاوہ حلقہ پی پی209سے سینکڑوں کی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک لوگوں نے کشمیری پرچم، مشعلیں اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے جن پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عکاسی کی گئی تھی ریلی میں گھوڑوں کا دستہ نے بھی شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر حاجی عطاء الرحمن ایم پی اے جہانیاں اور فیصل خان نیازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈاھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حق خوداریت دے کر آزادی کی نعمت سے نوازا جائے انہوں نے مزیدکہاکہ نہتے کشمیریوں پر جانوروں سے بھی برتر سلو ک روارکھا جارہا ہے جو کہ قومی سلامتی کے اصول ہائے کے منافی ہے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -