مخدوم رشید، اراضی تنازعہ پر دو گروپوں  میں تصادم، 4افراد زخمی،حالات کشیدہ

مخدوم رشید، اراضی تنازعہ پر دو گروپوں  میں تصادم، 4افراد زخمی،حالات کشیدہ

  

ملتان (وقائع نگار)  تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں  اراضی  تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم سے چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہان دو کی حالت نازک بیان کی جاتی (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ہے۔تفصیل کے مطابق 19کسی کیرہائشی ہانسلہ گروپ کے مہر عالم، آصف،ثاقب، مجاہد کا کھوکھر گروپ کے ملک نصیر، راشد، ساجد اور ارشد کے درمیان جھگڑا ہوگیا،جھگڑے کے دوران دونوں فریقین نے ڈنڈے سوٹوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے جس کے نتیجے میں کھوکھر گروپ کے چار افراد کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر رشیدہ آباد داخل کروایا گیا جبکہ ہانسلہ گروپ کے افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، کھوکھر گروپ کی جانب سے روڑ بلاک کرکے ہانسلہ گروپ کے غنڈہ گرد عناصر کے خلاف مظاہرہ بھی کیا جہنوں نے موقف اختیار کیا کہ لڑائی کی وجہ عناد یہ ہے کہ گزشتہ رات نوید ہانسلہ کی جانب سے لڑکی کو چھیڑا گیا کھوکھر گروپ کی جانب سے منع کرنے پر ہانسلہ گروپ کے لوگ تحش میں ا?گئے اور لڑائی جھگڑا شروع کردیا جس پر کھوکھر گروپ کے لوگوں نے روڑ بلاک کرکے ملزمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ڈی ایس پی مخدوم رشید نصراللہ وڑائچ نے مظاہرین کے پاس پہنچ کر ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی یقین دھانی کروانے پر مظاہرہ ختم کرواکر روڑ کو ا?مدورفت کے لئے کھلواکر واقع کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

حالات کشیدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -