صادق آباد،بزرگ شاعر، گلوکارپرویز اختر  عجمی کا ملی نغمہ”میں ہوں افواج پاکستان“ریلیز

صادق آباد،بزرگ شاعر، گلوکارپرویز اختر  عجمی کا ملی نغمہ”میں ہوں افواج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد (نامہ نگار)  صادق آبا دکے بزرگ شاعر اور گلوکار پرویز اختر عجمی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ”میں ہوں افواج پاکستان“کے ریلیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں کل کے دشمن آج دوست بن رہے ہیں اور کل کے دوست آج دشمن بن رہے ہیں،دنیا کی دو طاقتیں چین اورامریکی بلاک میں دنیا بھر سے ممالک اپنے مفادات کے تحت شامل ہو رہے ہیں ان حالات میں پاکستان جس خطے میں واقعہ ہے وہاں بھی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، خطے کے ان موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں بحثیت قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اشد ضرورت ہے، پرویز اختر عجمی کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دورسوشل میڈیا کا دور ہے اور ہمارا دشمن ففتھ جنریشن وار کا بھر پور استعمال کر رہا ہے میں نے اپنے اس ترانے میں افواج پاکستان کی قربانیوں اور پاکستان میں بسنے والی مختلف قوموں کی آپس میں محبت اوروطن عزیز کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا ہے، میں زندگی کی 65 بہاریں دیکھ چکا ہوں باقی جتنی بھی زندگی ہے ملک و قوم کو یکجا کرنے اور افواج پاکستان کے نام وقف کرتا ہوں، اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما ندیم عباس چیمہ، ترانے کے پروڈیوسر زبیر سپرا، علی رضا بھٹی، مزمل اقبال، طاہر چودھری، زین العابدین، حسنین اختر، محمد وسیم، احسن علی، زاہد حسین، آصف اعوان، علی شاہد بٹر، فرحان علی، کاشف بھٹی وغیرہ بھی موجود تھے۔  
ریلیز