ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرزکا دائرہ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ

     ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرزکا دائرہ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز کا دائرہ کار ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیلوں میں بھی کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،تحصیل کوٹ ادو بھی شامل،اس بارے تفصیل کے مطابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ویمن ایمپاورمینٹ سنٹرز کا دائرہ کار ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 تحصیلوں میں بھی کھولنے کے احکامات جاری کردیے، ہیں، اس ضمن میں عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ پاکستان بیت المال خواتیں کو ہنر مند کر کے روزگار دلوانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہا ہے اس لیے اس وقت پاکستان بیت المال کی طرف سے پاکستان بھر کے تمام اضلاع میں ویمن ایمپاورمینٹ سنٹرز کام کر رہے ہیی اس لیے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکا دائرہ کاراب تحصیلوں میں بھی پھیلایا جا رہا ہے جہان پر خواتین کو سلاء کڑھاء بیوٹیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کی تربیت دی جائے گی اس ضمن میں جنوبی پنجاب کی تحصیلوں کوٹ ادو تونسہ کبیر والہ  شجاعباد جلالپور پیروالاچوبارہ احمد پور شرقیہ جامپور لیاقت پور اور وہاڑی میں کھولے جارہے ہیں اس کے لیے ڈائریکٹر جنوبی پنجاب ملک ارشد صاحب نے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پاکستان بیت المال کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔اس طرح پاکستان بھر میں چون نئے ویمن ایمپاورمینٹ سنٹرز اس سال کھولے جائیں گے  یہ کسی بھی حکومت کے کسی بھی دور میں ایک سال میں اتنی زیادہ تعد اد میں پہلی بار کھولے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ معقول وظیفہ اور مالی امداد بھی ملے گی اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا جس سے انھیں ملازمت کے حصول میں مدد بھی ملے گی۔

عون عباس 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -