ہیڈ محمد والا، ایل پی جی سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور زخمی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ہیڈ محمد والا کے قریب ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر روڈ سے اترتے ہوئے الٹ گیا، حادثے میں گیس ٹینکر کا ڈرائیور معمولی زخمی،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس، فائر وہیکل کا بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئے،ایل پی جی گیس ٹینکر ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر سڑک سے اترتے ہوئے الٹا،گیس ٹینکر میں 40 ٹن ایل پی جی گیس موجودتھی،حادثے میں گیس ٹینکر کا ڈرائیور معمولی زخمی،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس،(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
فائر وہیکل کا بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر پورے علاقے کو کارڈن آف کرتے ہو ئے ریسکیو آپریشن جاری کر دیا،حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، LPG گیس ٹینکر کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔
زخمی