مختلف شہروں میں گھنٹوں بجلی بند، ہیٹ سٹروک سے دو شہری جاں بحق

   مختلف شہروں میں گھنٹوں بجلی بند، ہیٹ سٹروک سے دو شہری جاں بحق

  

 رحیم یارخان، بٹہ کوٹ، راجن پور، قصبہ کالا(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان،ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار دو نوجوان ہسپتال منتقل۔  جمالدین والی کا رہائشی 25سالہ محمود احمد اور خانپور کا رہائشی شہزاد احمد کو شدید گر می کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے پر بہوشی کی حالت طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.       کبیروالا اور نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ، 18گھنٹے تک جا پہنچی گزشتہ شب آٹھ بجے میپکونے محلہ اسلام آبا د مخدوم پورروڈ کی بجلی غیر اعلانیہ طو ر پر بندکردی، بجلی کی بند ش کا سلسلہ شام گئے تاک جاری رہا،بجلی کی اٹھارہ گھنٹے بند ش سے علاقہ میں پانی ناپید ہو گیا،گر می اور حبس کے باعث،بجلی بند ہو نے سے شہریوں کو شدید ذہنی کو فت کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے میپکو حکام سے بجلی کی بلا تعطل ترسیل کامطالبہ کیا ہے۔   راجن پور شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ جس وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ہے شہر میں 8 سے 10 گھنٹے  اور دیہاتوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے گھروں اور مسجدوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے شہریوں زاہد اقبال محمد حنیف عالمگیر راؤ فہیم اور دیگر نے میڈیا کو بتایا واپڈا احکام پورا سال بجلی چوری کرواتے ہیں اور گرمی  میں لائن لاسز پورے کرنے کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرتے ہیں شہریوں  نے  وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے   واپڈا سب ڈویژن شادن لُنڈ کی شادن لُنڈ اور کالا فیڈر سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے روزانہ بجلی کاگھنٹوں غائب رہنا معمول بن چکاہے گرمی میں بجلی نہ ہونے سے لوگوں کابراحال ہوچکاہے رہی سہی کسر ٹرپنگ نے پوری کردی ہے ساتھ ہی وولٹیج کی کمی بارے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں واپڈا حکام بجلی کی لوڈشیڈنگ کو فنی خرابی کارنگ دے کر عوام کومطمئن کرنے پر لگے ہوئے ہیں  غیر اعلانیہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ دن بھر سخت گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شہری سخت اذیت کا شکار رہے اور قیامت خیز گرمی میں مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ مقامی سطح پر نہیں کی جا رہی بلکہ فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے شہریوں جس میں جاوید اقبال؛طفیل حسن؛محمد لقمان؛محمد رفیق؛حافظ قادر بخش؛استاد آمین؛فلک شیر؛حاجی ذکاء اللہ؛حماد خان مغلانی؛غلام عباس؛وغیرہنے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے فوری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ہیٹ سٹروک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -