خاتون قتل حادثات میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 3افراد جاں بحق، تین لاشیں برآمد
ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، وہاڑی، محسن وال(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)تھانہ مظفر آباد کے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
علاقے میں ٹریفک حادثہ کے دوران پنجاب کانسٹبلری کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق مظفر آباد پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ میرا بھائی حسن عباس بطور اے ایس آئی پنجاب کانسٹیبلری بٹالین تین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہاتھا میرا بھائی اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شیر شاہ کے قریب سے گزررہاتھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی تیزرفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،حادثہ کی وجہ سے بھائی کی موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ حاجی پور کا رہائشی 17 سالہ حسن جو کہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔نشتر ہسپتال کے قریب معمر شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی،پولیس کے مطابق نعش نشئی کی تھی جو نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کے جسم پر کوئی نشانات نہ پائے گئے ہیں تاہم شناخت نہ ہوسکی ہے جس کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔میاں چنوں کے علاقہ تھانہ سٹی کی حدود بستی چمرنگ کے قریب سے نامعلو م شخص کی نعش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے بتایا مرنے والے شخص نشے کا عادی تھا،نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 48 پل کے قریب راجبا میں خاتون کی نعش برآمدہوئی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر و چوہدری طفیل گجر پولیس چوکی پل 48 اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 کے جوانوں نے نعش راجباہ سے نکال کر پولیس کے حوالہ کر دی ہے ایس ایچ او صدر طفیل گجر کا کہنا ہے کے مرنے والی خاتون کی عمر 18 سے 20 سالہ معلوم ہوتی ہے نعش پرانی ہے اور بڑی نہر سے راجبا میں داخل ہوئی ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہیرشتہ داری کے تنازعہ کی رنجش پرچار ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہوگئے‘ تھانہ احمد پور لمحہ کی حدود موضع کنڈیر کے رہائشی دو دو خان نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ ہم اپنے گھر پر موجود تھے کہ گھر کے جنوبی جانب کھڑاک ہونے پر میری ہمشیرہ دیکھنے کیلئے فصل کماد کی جانب گئی تو اسی دوران چار ملزمان بادل خان وغیرہ نے رشتہ داری کے تنازعہ پر باہم صلاح ہوکر اسکی ہمشیرہ ریشماں بی بی کو پسٹل سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی‘بھائی دودوخان کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ جلالپور روڈ مراد پور میں موٹر سائیکل کی راہگیر کو ٹکرسے موٹر سائیکل سوار جانبحق جبکہ راہگیر زخمی ریسکو ذرائع کے مطابق جلالپور روڈ مراد پور میں میں موٹر سائیکل کی روڈ کراس کرنے والے شخص کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دیا اور ریسکیو ٹیم نے نعش بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی 35 سالہ جانبحق لیاقت شاہ ولد منظور شاہ مراد پور کا رھائشی تھا اور18 سالہ زخمی فہد ولد فیاض حسین سوئی والا کا رھائشی ھے۔
حادثات