ریکوری متاثر،کوریئر کمپنی کے ذریعے  رجسٹریشن،بک،سمارٹ کارڈز نہ  بھجوائے جائیں، آٹو یونین صادق آباد

  ریکوری متاثر،کوریئر کمپنی کے ذریعے  رجسٹریشن،بک،سمارٹ کارڈز نہ  بھجوائے ...

  

صادق آباد (نامہ نگار)آٹو یونین کے تحفظات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب سنجیدگی سے نوٹس لے،پچھلے 6سے8ماہ کی رجسٹریشن بک،سمارٹ کارڈ زیر التوا ہیں اور بذریعہ نجی کورئیر کمپنی کے ذریعہ سمارٹ کارڈ سے ہمارے شدید ترین تحفظات ہیں آٹو (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

یونین کا 80فیصد کاروبار لیزنگ پر ہوتا ہے خریدار اور فرخت کنندہ کے مابین معاہدہ میں کچھ رقم ادھارکر دی جاتی ہے مگر کاغذات خریدار کے نام ہونے سے آٹو یونین سے وابستہ تاجر سخت کرب میں مبتلا ہیں،کاغذات ایکسائز ڈیپارٹمنٹ رحیم یارخان میں بھیجے جائیں تاکہ بقایا جات کی وصولی میں آسانی ہو سکے‘ان خیالات کا اظہار صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری،جنرل سیکرٹری علی سعید چیمہ نے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد کے ہمراہ پریس کلب صادق آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز کے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ بذریعہ کورئیر گاہک کو پہنچارہے ہیں جس سے ہمارے بقایاجات زیر التو رہتے ہیں اور رقم اکثر اوقات ڈوب جاتی ہے جس سے ہمیں پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے‘صادق آباد حکومت پنجاب کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی تحصیل ہے اور ضلع رحیم یارخان کا رجسٹریشن نمبر مختلف اضلاع اوباڑو،ڈہرکی،گھوٹکی،کشمور،کندھ کوٹ،جیکب آباد کی گاڑیوں پر بھی لگایا جاتا ہے جس کا ریونیو پنجاب گورنمنٹ کو موصول ہوتا ہے انہوں نے وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن سے پر زورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تقریبا 8ماہ کے رجسٹریشن بک اورسمارٹ کارڈگزشتہ پالیسی کے تحت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ رحیم یارخان کو دیئے جائیں کورئیر کمپنی کے ذریعے سے نہ بجھوائے جائیں تاکہ ہم اپنی ریکوری کو با آسانی بنا سکیں، اس موقع پر چوہدری محمد رمضان جانا،اعجاز علی قمر،طارق بخت،راشد شاہین،ہمایوں اسلم،زبیر اسلم،ناصر اقبال پوڑہ،بابا خالد،حاجی ارشد تبسم،طفیل قاسمی،ظفر جٹ،چوہدری آصف،شیخ محمود،عبدالرزاق مزاری،حاجی اکبر،اصغر علی،شیخ محمد اویس،رفاقت علی،آصف رحیم،محمد سلیم،سعید مزاری،چوہدری طحہ خالد ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آٹو یونین کے عہدیداران کے مطالبہ کی تائید کی۔

آٹو یونین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -