رحیم یارخان:ڈاکو شہریوں سے لاکھوں  کی نقدی، طلائی زیورات لیکر فرار

  رحیم یارخان:ڈاکو شہریوں سے لاکھوں  کی نقدی، طلائی زیورات لیکر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) مسلح ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے‘ شہریوں کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
 مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات خانبیلہ کے رہائشی کریم بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ دوسری واردات موضع عبدالرحمن کے رہائشی عرفان احمد کے ساتھ پیش آئی جو اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران 4 مسلح ڈاکو اشفاق اور محمد ارشد وغیرہ گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر 96 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے‘ شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
فرار