وہاڑی، مخالفین کی فائرنگ، تشدد سے10افراد زخمی، لوگوں میں خوف 

  وہاڑی، مخالفین کی فائرنگ، تشدد سے10افراد زخمی، لوگوں میں خوف 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وہاڑی کے نواحی علاقہ بھنڈی جیترامیں مخالفین کی فائرنگ اورتشددسے ایک ہی گھرکے 10 افراد زخمی ہوگئے،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ بھنڈی جتیرا کے رہائشی سرفراز اپنے رقبہ میں اپنے بیٹوں کے ساتھ چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک خان محمد، محمد نصیر، طارق عزیز، محمد اسلام وغیرہ جو کہ مسلح ہائے آتشیں اسلحہ تھے نے اچانک ان پر حملہ کر دیا اور فائرنگ  اور تشدد کر کے سرفراز، امجد، جاوید، ممتاز(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 بی بی اور نذیراں بی بی کو زخمی کر دیا، فائرنگ کی آوازیں سن کر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،عورتوں پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا ہے جب کہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مضروبان کو مقامی  ہسپتال تک پہنچایا جہاں پر ان کا ابتدائی علاج معالجہ کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 400/20بجرم 324/148/149ت پ تھانہ لڈن درج کر دیا ہے، اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ جب کہ متاثرین کا کہنا ہے کہ  ہمارے ساتھ ہونے والے وقوعہ کے مطابق مقدمہ میں  دفعات نہیں لگائی گئیں  ہیں، جس کی وجہ سے انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں ہیں، ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

خوف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -