جاز اور اومنی کام نے فیول مینجمنٹ حل پیش کر دیا

جاز اور اومنی کام نے فیول مینجمنٹ حل پیش کر دیا

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے ممتاز ڈیجیٹل سروس پروائیڈر،جاز  (Jazz) اورگلوبل ٹیلی میٹری اینڈ فلیٹ منیجمنٹ سولوشنز پروائیڈر،اومنی کام  (Omnicomm)  نے شراکت قائم کی ہے جس کے تحت انٹرنیٹ آف تھنگز  (Internet of Things; IoT) کی بنیاد پرکام کرنے والے فیول منیجمنٹ سولوشن ”جاز بز فیول میٹک    (Jazz Biz Fuelmatic)“ کومتعارف کرا دیا ہے جس کی بدولت توانائی کے موثر استعمال کویقینی بناتے ہوئے ماحول پر منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔یہ اقدام   B2B Information and Communication Technology    سرو سز کے سب سے بڑے اور انتہائی جامع جازبزنس (Jazz Business) کا حصہ ہے جو اِس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج 100 بڑی کمپنیوں میں سے 95 کمپنیو ں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔اومنی کام کے مقامی پارٹنر ایکسٹریم ٹریکنگ سولوشنز Xtreme Tracking Solutions))  کے تعاون سے جاز بزنس ڈیزل جنریٹر سیٹ  (genset)  کے لیے ایندھن کے استعمال کے لیے یہ مربوط سولوشن فراہم کرنے کے علاوہ باؤزرز (bowsers)  اور زیر زمین ٹینکوں سمیت ایندھن کی مختلف ذخیرہ گاہوں کی مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 

 فیول منیجمنٹ سسٹم کا یہ نظام  genset   یا ایندھن کے ذخیرے کے ساتھ مربوط ہوگا اور تقریباً کسی بھی پیرامیٹرز کے مطابق فیول سینسرز اور دیگر بیرونی سینسرزسے حاصل ہونے ڈیٹا کو آن لائن، سیلف -سروس پلیٹ فارم تک پہنچاتا ہے۔ یہ سیلف-سروس پلیٹ فارم ایڈمنسٹریٹرز اور لاجسٹکس یونٹوں کو انٹرنیٹ کے ذریعہ کسی بھی مقام سے ایکوپمنٹ کو چلانے یا روکنے اور اس کے علاوہ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم میپنگ، جیوفینسنگ، ریموٹ مانیٹرنگ اور ڈائیاگناسٹک الرٹس بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جازکے چیف بزنس آفیسر، سید علی نصیر نے کہا:”ہمیں احساس ہے کہ بجلی کی پیداوار زیادہ تر کاروباری اداروں کو بہت مہنگی پڑتی ہے جبکہ اومنی کام کے ساتھ ہماری شراکت کا مقصد کاروباری اداروں کو اپنے فلیٹ یا مشینری کے اخراجات پر بہتر کنٹرول فراہم کرنا، ایندھن کے عمدہ استعمال کا تجزیہ پیش کرنا اور بہتر مانیٹرنگ فراہم کرنا ہے۔“

اس سولوشن کاتعارف جاز بزنس کے اس ویژن کے مطابق ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ آف تھنگز  (IoT)  اور کام کرنے کے طریقوں کی ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے اخراجات میں بچت اور آپریشنل  عمدگی حاصل کر کے پاکستان کے کاروباری لینڈ اسکیپ میں انقلاب برپا کرنا ہے۔

٭٭٭

مزید :

کامرس -