مارکیٹ اصلاحات پروگرام بہت اچھے نتائج دے سکتا ہے: محمد خالد

مارکیٹ اصلاحات پروگرام بہت اچھے نتائج دے سکتا ہے: محمد خالد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ملک محمد خالد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے تاجروں کے عمومی مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر مارکیٹ اصلاحات پروگرام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے تحاشا مسائل کے انبار تلے دبے تاجروں کو مارکیٹ اصلاحات پروگرام کے ذریعے بڑا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

، حکومت اگر لاہور کی مارکیٹوں کو رول ماڈل بنانے کا منصوبہ شروع کرے تو اس سے جہاں تاجروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں میسر آئیں گی وہاں پنجاب حکومت بھی صوبے کو تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری جیسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا خواب پورا کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کے نظام کا اہم حصہ اور معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، حکومتی محاصل کا 90فیصد سے زائد حصہ ان ہی تاجروں سے حاصل ہوتا ہے۔ مارکیٹوں میں کاروباری حالات ناگفتہ بہہیں،ناجائز تجاوزات کی بھرمار، کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گندگی، امان و امان کی بگڑی ہوئی صورتحال، بجلی اور ٹیلیفون کے انتہائی ناقص انتظامات اور ٹیکس وصول کرنے والے اہلکاروں نے تاجروں کے لیے کاروبار کرنا انتہائی مشکل بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے بڑے دور رس اور فائدہ مند نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں لہذا حکومت فوری طور پر اقدامات اٹھائے

مزید :

کامرس -