حکمرانوں کو کشمیریوں کے سروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے، اسلم حقانی 

 حکمرانوں کو کشمیریوں کے سروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے، اسلم حقانی 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) حکمرانوں کو کشمیریوں کے سروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے. ہر محاذ پر اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں. نوشہرہ میں یوم کشمیر کے حوالے سے جے یو آئی نوشہرہ کی بڑی ریلی.. تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی طرح نوشہرہ میں بھی جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی. ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمداسلم حقانی،جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی،  الحاج پرویز خٹک ،قاری محمد عمران، سیدمحب اللہ شاہ،فضل اکبرباچا، ناصر خان یوسفزئی اورمولانا نعمان حقانی کررہے تھے.ریلی ضلعی دفتر نوشہرہ کینٹ سے شروع ہوکر شوبرا چوک  میں جلسے کی شکل اختیار کی. مظاہرین کشمیری عوام کے حق میں اور نااہل حکمرانوں کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتے رہے. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار جن شرائط پر ملی ہے ان میں کشمیر کا سودا بھی شامل تھا. یہی وجہ تھی کہ مودی کے الیکشن میں نیازی نے کئی بار کہا کہ مودی کے اقتدار میں آتے ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو کشمیری بھائیوں کے سروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -