قتل، اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

قتل، اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی پٹرول پولیس کی کامیاب کاروائی،قتل اقدام قتل کے جرم میں مطلوب دو سال سے روپوش اشتہاری ملزم کر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے تھانہ چمکنی کی حدود مسکین آباد میں 2018میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مسمی جنت گل کو قتل کیا تھا جس کو مزید کاروائی کی خاطر تھانہ چمکنی منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ پولیس فرسٹ ریسپانڈ فورس کیساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جس کے دوران سٹی پٹرول ٹیم نے مشکوک شخص کو روک کر دو ران چیکنگ اس نے اپنا نام ہمایون ولد امیر نواز بتلایاجس کے بارے میں مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم تھانہ چمکنی پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب ہے جس نے دو سال قبل تھانہ چمکنی کی حدود مسکین آباد میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے جنت گل نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کو مزید کاروائی کی خاطر تھانہ چمکنی منتقل کر دیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -