تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

  تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پوش علاقوں اور تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا، جنہوں  نے بتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نور زادہ ولد گل زادہ نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ کسی نے بلو ر پلازہ سٹینڈ سے اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان کاشف ولد رشید اور سہیل ولد منیر کو گرفتار کر لیا،جن کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -