ملک میں آلودگی بہت بڑا چیلنج ہے،صدر سرحد چیمبر آف کامرس

        ملک میں آلودگی بہت بڑا چیلنج ہے،صدر سرحد چیمبر آف کامرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کی بنیادی وجہ کوڑا کرکٹ کو باقاعدہ جگہ اٹھانے تلف کرنے کے نظام کا فقدان سمیت شعور کی کمی اور دیگر متعدد عوامل شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دیر پا اور پائیدار حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ وائیڈ فنڈ (WWF) کے نمائندوں مریم ارشد اور فرح رشید سے سرحد چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔اس مو قع پر سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر شا ہد حسین، نا ئب صدر عبدالجلیل جان، چیمبر سیکر ٹری جنر ل سجا د عزیز اور دیگر بھی مو جو د تھے۔سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہاکہ حکومتی متعلقہ اداروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے نظام کی عدم موجودگی باقاعدہ ڈمپنگ سائٹ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے ناکافی اقدامات کی وجہ سے ماحول کو آلودہ کرنے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سالڈ اور انڈسٹریل ویسٹ کو قابل تجدید بنانے کے لئے ایک جامہ حکمت عملی اور پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جائے اور عالمی سطح پر کئے جانیوالے معاہدوں کے تحت مقررہ اہداف کو بھی حا صل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو ری سائیکلنگ کے ذریعے بے شمار فوا ئد حاصل کئے جاسکتے ہیں جسے سالڈ ویسٹ کو انرجی کی پیداوار کے لئے متبادل ذرائع کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی متعلقہ اداروں کی جانب سے سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو تلف کرنے اور کوڑا کرکٹ کو باقاعدہ نظام کے ذریعے قابل تجدید بنانے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ماحول اور صحت کے حوالے سے متعدد مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا فوری تدارک اور روک تھام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی متعلقہ ادارے کوڑا کرکٹ سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے ایک باقاعدہ جگہ مخصوص کی جائے اور ایک مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ویسٹ کو قابل استعما ل بنا کر مختلف فوائد حاصل کئے جائیں۔