نوشہرہ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جونیئر کلرک اور محرر سے رقم وصولی

نوشہرہ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جونیئر کلرک اور محرر سے رقم وصولی

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ کے جونیئر کلرک /محرر پر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصولی ثابت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے وصول کردہ رقم واپس جمع کرنے اور تین سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ رکوا دئیے تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جن سرکاری اہلکاروں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کی تھی ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیا تھا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شہناز حمید خٹک نے ایک اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جو کہ اہلکار عامرزیب جونیئر کلرک کے خلاف ثابت ہوئی جس پر شہناز حمید خٹک نے مکمل کاروائی اور انکوائری اور متعلقہ جونیئر کلرک عامر زیب کو حکم دیا کہ جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وصول کی ہے وہ فوری طور پر جمع کریں اور اس کے ساتھ ہی سزا کے طور پر تین سالہ انکریمنٹ روکوادئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -